این آر آئیز سعودی چیمپئن ٹرافی

جدہ ۔ 25 ۔ مئی ( محمد خلیل کی رپورٹ ) مرحوم دوست فاروقی ملک کی یاد میں گزشتہ دو سالوں سے این آر آئیز سعودی چمپین کرکٹ ٹرافی مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جاریہ سال جے ڈی ٹی سیزن III عروج پر ہے جہاں تمام لیگ میاچس کا کامیابی سے انعقاد عمل میں آچکا ہے ۔ ٹورنمنٹ اب سیمی فائنل مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے ۔فائنل 27مئی بروز جمعہ سہ پہر 3.30بجے جدہ کے السُلیمانیہ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔ اختتامی تقریب میں جدہ کونسلیٹ شرکت کریں گے ۔