میامی۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری ایونٹ میں اینڈی کو آسٹریا کے تھیام ڈومینک نے پہلے سٹ میں 6-3 سے زیر کیا۔لیکن پھر اینڈی بہتر ردھم میں آئے۔انہوں نے دوسرا سٹ 6-4 کے اسکور سے جیتا۔فیصلہ کن سٹ میں تو اینڈی نے حریف کو صرف ایک پوائنٹ بنانے دیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیچ نے ارجنٹینا کے یوان موناکو کے خلاف سیدھے سٹوں کی جیت درج کرائی۔ برڈیچ کی جیت کا اسکور 6-3 اور 6-4 رہا۔