اینڈی مرے کی فٹنس پر ہنوز سوالیہ نشان

لندن۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام)برطانوی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی فٹنس پر ہنوزسوالیہ نشان برقرارہے۔ سابق ومبلڈن چیمپئن مرے نے کہا کہ کولہے کی سرجری کے بعد وہ ابھی تک فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور پریکٹس کے دوران تکلیف محسوس کررہے ہیں۔ مزید کہا کہ فزیو کی نگرانی میں پریکٹس جاری ہے تاہم ہالینڈ میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹ راس میلن ٹورنمنٹ میں شرکت یقینی نہیں ہے ۔