اینڈی مرے کی عالمی رینکنگ میں دوبارہ چوتھی پوزیشن

لندن ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے بین الاقوامی ٹینس رینکنگ میں دوبارہ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آج جاری کردہ مینس رینکنگ میں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووِچ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ ان سے 4,000 پوائنٹس پیچھے دوسرے نمبر پر سوئس شہرہ آفاق راجر فیڈرر ہیں۔ تیسری پوزیشن اسپین کے اسٹار رفائل نڈال کے پاس، چوتھی پوزیشن پر اینڈی جبکہ پانچویں پوزیشن پر جاپانی کھلاڑی کیئی نیشی کوری ہیں۔