اینڈرسن 900 نشانات کے ساتھ نئی بلندی پر پہنچ گئے

دبئی۔14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان جاری ٹسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی ٹسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ لارڈز ٹسٹ کے انگلش ہیرو جیمز اینڈرسن 900 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلے مقام کو مستحکم کرلیا ہے جبکہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔آسٹریلیائی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ دوبارہ عالمی نمبر ون بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جمیز اینڈرسن کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں 38 سال بعد انگلینڈ کے بولنگ شعبے میں بہترین مقام پر پر آگئے ہیں۔وہ 1980 کے بعد پہلے ایسے بولر بنے ہیں جو 900 کی رینکنگ پوائنٹس بلندی کو چھولیا ہو۔ آخری مرتبہ ایان بوتھم اس مقام پر پہنچے تھے۔بولنگ میں جنوبی افریقی کے کا گیسوربادا دوسرے، ہندوستان کے رویندرا جڈیجہ تیسرے، جنوبی افریقی ورنان فلینڈر چوتھے، ہندوستان کے روی چندرن اشون پانچویں، آسٹریلیائی پیٹ کمنز چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، سری لنکائی اسپنر رنگانا ہیراتھ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اورآسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ 10 نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا12 واں نمبر ہے۔ٹسٹ درجہ بندی کی بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، ویراٹ کوہلی، انگلش کپتان جیو روٹ، کیوی کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، چتیشور پجارا، سری لنکائی اسٹار دیموتھ کرونا رتنے،ان کے کپتان دنیش چندی مل، انگلش وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو اور جنوبی افریقی اوپنر ڈین ایلگر ابتدائی 10 مقامات پر فائز ہیں۔