ناٹنگھم ۔10جولائی( سیاست ڈاٹ کام)انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے یہاں تیار کی گئی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ہندوستان نے مرلی وجئے کے ناقابل تسخیر 122رنز کی بدولت پہلے دن 259/4 رنزاسکور کرلئے ۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد منعقد ہپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک بہترین میزبان ثابت ہوئے ۔ اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم اس وکٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کیلئے مساوی مواقع حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن یہ بیٹنگ کیلئے انتہائی سازگار وکٹ ثابت ہوئی ۔