اینڈرسن سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر

لندن۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن کو بائیں گھٹنے کے زخم کے باعث دورہ سری لنکا میں ونڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڑکے بموجب اینڈرسن ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ہیں اور رواں سیزن کے دوران انھیں گھٹنے میں تکلیف ہوئی تاہم انھیں ورلڈ کپ کے پیش نظر آرام دیاگیا۔قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ بھی زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہیں۔