لندن۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹوں کے مالک انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے سلیکٹروں سے انوکھی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سردیوں کے دوران ہونے والے غیر ملکی دوروں کیلئے ٹیم سے خارج نہ کیا جائے کیونکہ وہ آرام کرنے کے بجائے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کیخلاف حالیہ سیریز میں 24 وکٹیں لے کر گلین میک گرا کی 563 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے والے جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ان کے پاس ابھی اتنا وقت ہے کہ وہ خود کو آئندہ سیریز کیلئے جسمانی طور پر تیارکر سکتے ہیں۔