ساوتھمپٹن ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے جیمس اینڈرسن اور رویندر جڈیجہ کو بے قصور قرار دے دیا۔ اینڈرسن اور جڈیجہ کی سزا کی اپیل کی سماعت ہوئی جس میں جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس نے ویڈیو کانفرنس میں مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو بری الذمہ قرار دیا اور کہا کہ اینڈرسن اور جڈیجہ نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔اینڈرسن ہندوستانکیخلاف باقی ٹسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کی جانب سے اینڈرسن کے خلاف لیول تھری کے الزام کی شکایت پر جڈیجہ کیخلاف لیول 2 الزام کیا تھا جس کو میچ ریفری نے لیول ون میں تبدیل کرتے ہوئے 50فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کیا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اس فیصلے کیخلاف آئی سی سی سے اپیل کی تھی۔
کیرولین وزنیاکی نیویارک میراتھن میں شرکت
نیویارک ۔2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کیرولین وزنیاکی کو ہمیشہ سے اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ وہ حریف کو ٹینس کورٹس میں دوڑا دوڑا کر ہرا سکتی ہیں لیکن انہیں شاید اس بات کا اندازہ نہیں کہ اگر حقیقت میں دوڑنا ہو تو کتنی محنت کرنی پڑتی ہے اور اگر وہ دوڑ 26.2 کلومیٹر کی ہوتو انہیں کامیابی کیلئے بہت زیادہ ٹریننگ کی ضرورت ہوگی۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے دنیا کی مشہور نیوریارک میراتھن ریس میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے کیرولین اپنی ٹریننگ کے سلسلے میں عام طور پر30سے 40 منٹ تک دوڑتی ہیں تاہم میراتھن میں بہتر مقام حاصل کرنے کی خاطر انہیں یہ دورانیہ بہت زیادہ بڑھانا پڑے گا۔