بودھن /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سطح پر منعقدہ ایناڈو کرکٹ چیمپینمقابلوں میں آر کے انجینئیرنگ کالج آف ٹکنالوجی بودھن کی ٹیم نے فائنل مقابلے میں کیر ڈگری کالج نظام آباد کی ٹیم کو سات رنوں سے شکست دیکر باوقار ایناڈو کرکٹ چیمپین کیمپ 2015 جیت لیا ۔ آر کے کالج کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیاٹنگ کرنے کافیصلہ کیا اور 20 اوورس میں 8 وکٹس کے نقصان سے 143 رن بنائے ٹیم کے کیپٹین مجاہد حسین نے 31 بالوں کا سامنا کرتے ہوئے 38 رن بنائے جس میں ان کے چار چوکے اور ایک چھکا شامل ہے ۔ کیر کالج کی ٹیم نے 20 اوورس میں 9 وکٹ کھو کر 136 رن بنائے ۔ کیر کالج کی ٹیم میں سب سے زیادہ 42 رن عبدالصدام نے بنائے آر کے کالج کے بالروں میں سب سے زیادہ وکٹس منصور نے تین وکٹس لئے اور مظہر نے دو وکٹس گرائے آر کے کالج آف انجینئیرنگ و ٹکنالوجی کی ٹیم میں محمد مجاہد حسین ( کیپٹین ) محمد عبدالحئی محسن بیگ ، محمد رضوان ، محمد فاروق ، ایس کے عمران ، محمد سہیل عامر ، سید منصور ، محمد کیف ، سید مظہرالدین شامل تھے ۔ ضلعی سطح پر منعقدہ سینئیر کرکٹ ٹیمیں کے مقابلوں میں ضلع نظام آباد کے 38 ڈگری و انجینئیرنگ کالجس کے طلبہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ ان کھیلوں میں ایمپیرنگ کے فرائض کی ٹیم فائنل مقابلہ جیت کر آنے پر کالج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد حفیظ الدین نے فاتح ٹیم کا بیانڈ باجے سے استقبال کی اور ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی گلپوشی و شال پوشی کے علاوہ انہیں انعامات پیش کئے ۔ بودھن سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر وینکنا نے کالج پہونچکر ٹیم میں شامل کھلاڑوں اور ٹیم منیجر مبین شیخ اور ڈاکٹر محمد حفیظ الدین کو مبارکباد پیش کی ۔