نظام آباد:14؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے ایم پی ڈی او درپلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی۔ ضلع کلکٹر درپلی میں طمانیت روزگار کے تحت انجام دئیے جانے والے پودوں کی افزائش کے نرسری پہنچ کر جائزہ لیا۔ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پودے خشک ہوجانے پر ایم پی ڈی او پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نرسری کی دیکھ بھال میں ناکام ہونے پر ناراضگی ظاہر کی اور برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہریتا ہارم کی عمل آوری اور نشانہ کی تکمیل کس طرح ہوسکتی ہے۔ نرسری میں خشک ہوجانے والے پودوں کی جگہ نئے پودوں کی افزائش کرنے اور 2؍ جون تک پودوں کی افزائش کرنے کی ہدایت دی اور پانی کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے دمنا پیٹ میں انجام دئیے جانے والے مشن کاکتیہ کاموں کا بھی جائزہ لیااور کسانوں کو ضرورت کے مطابق مٹی فراہم کرنے اور کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ضلع پریشد کے نائب صدر سمنا ریڈی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔