نظام آباد :28؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے کل پارلیمنٹ میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے متعلق نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ کے قیام کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود بھی یہ مسئلہ ابھی تک حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ساتھ آندھرا کی عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ایم پی کویتا نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل تلنگانہ میں علیحدہ حکومت کے قیام عمل میں لانے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔ تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ساتھ آندھرا کی عوام کو بھی اس خصوص میں تکالیفات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ وجئے واڑہ میں ہائی کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تو آندھرا کی عوام کو حیدرآباد کا رخ کرنا نہیں پڑیگا۔ لہذا اس خصوص میں فوری اقدام کریں۔ کے کویتا نے اب تک حکومت کی جانب سے ٹال مٹول کئے جانے پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور تلنگانہ کے اراکین پارلیمنٹ اس خصوص میں اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔