ایم پی کے فنڈ بورویل کی تنصیب

اوٹکور ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور منڈل کے موضع اُوکلا پور کی بی سی کالونی میں رکن پارلیمنٹ جیتندر ریڈی کے ترقیاتی فنڈ سے بورویل کی تنصیب عمل میں آئی ۔ اس موقع پر موضع میں پانی کی شدید قلت تھی ۔ رکن پارلیمنٹ محبوب نگر جیتندر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی زیرقیادت میں تلنگانہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ عوام کے زیرالتوا مسائل کو حل کررہی ہے ۔ عوام کو درپیش مسائل جیسے پینے کا پانی ، اور بے گھر خاندان کو مکانات کی فراہمی کے علاوہ ریاست کی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کی یکسوئی ٹی آر ایس حکومت کا نصب العین ہے ۔ اور حکومت اپنا فرض بخوبی ادا کررہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیم پاشاہ ، محمد رفیع بنڈہ موجود ہے ۔