نظام آباد:30؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ٹائون اقلیتی سیل عمران شہزاد کی جانب سے ترتیب دئیے گئے کیلنڈر کی رسم اجرائی رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ صدرٹائون اقلیتی سیل عمران شہزاد نے رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے ترقیاتی کاموں پر مشتمل 2016ء کے کیلنڈر کو ترتیب دیتے ہوئے 10 ہزار کیلنڈر طباعت کیا تھا۔ اس کیلنڈر میں تلنگانہ جاگرتی کی جانب سے انجام دئیے گئے پروگرام اور پارلیمنٹ رکن کی حیثیت سے انجام دئیے گئے پروگرامس و ترقیاتی پروگرام پر مشتمل کیلنڈرکوعمران شہزاد نے اپنے طور انجام دیتے ہوئے طباعت کیا تھا۔ اس کیلنڈر کی رسم اجرائی کے کویتا کے ہاتھوں کیا گیا ۔ رسم اجرائی پروگرام میں ڈی سی ایم چیرمین ایم کے مجیب الدین، ریحان احمد یوتھ کنونیر تلنگانہ جاگرتی و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ عمران شہزاد نے بتایا کہ کیلنڈر کی ٹی آرایس کارکنوں میں تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ کی جانب سے شہر کی ترقی کیلئے کئے جانے والے پروگرام کے بارے میں واقف کرانے کی غرض سے ہی یہ کیلنڈرس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔