ایم پی کویتا کی مرکزی کابینہ میں شمولیت کے امکانات کی افواہیں

نظام آباد:18؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا کو مرکزی کابینہ میں شمولیت کئے جانے کے امکانات کو لیکر نظام آباد میں زبردست افواہیں سرگرم ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو دہلی کے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی و دیگر وزراء اور بی جے پی اعلیٰ قائدین سے ہوئی ملاقات کے بعد نظام آباد میں اس بات کی افواہیں زبردست سرگرم ہے کہ کے کویتا رکن پارلیمنٹ نظام آباد و دختر کے چندر شیکھر رائو کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے تلنگانہ کے قیام کے بعد ٹی آرایس حکومت نے مرکز سے تعاون حاصل کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے لیکن انتخابات کے موقع پر ٹی آرایس و بی جے پی کے خلاف مہم چلائی تھی جس کی وجہ سے بی جے پی ٹی آرایس سے دوری اختیار کی ہوئی تھی۔ سنہری تلنگانہ کے تعمیر کیلئے مرکز کا تعاون ناگزیر ہے جس پر چندر شیکھر رائو مرکزی حکومت سے تعاون حاصل کرنے کیلئے مسلسل کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ بی جے پی کے اعلیٰ قائدین سے مسلسل ربط پیدا کررہے ہیں۔ مرکز ی کابینہ میں شامل ہوتے ہوئے ریاست کو زیادہ سے زیادہ فنڈس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دہلی کے دورہ کے موقع پر ریاست کے کئی پراجیکٹ پر بات چیت کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری کی اپیل کی تھی اور این ڈی اے حکومت سے معاہدہ کرنے کی افواہیں بھی سرگرم ہے۔ گریٹر حیدرآباد انتخابات اور ریاست کے فنڈ کی تقسیم کے معاہدہ کے مطابق ریاست کیلئے فنڈس مختص کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کرنے کی اطلاع ہے۔