نارائن پیٹ ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ منڈل میں 16 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے 95 افراد نے پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے اور اب انتخابی میدان میں پرچہ نامزدگی کی واپس لینے کی تاریخ کے بعد 51 امیدوار میدان میں ہیں ۔ بہرام کونڈہ سے جیوتی ( بی جے پی ) سوراماں ( ٹی آر ایس ) نرسملو ( کانگریس ) پیراپلہ کے نرسمہلو ( کانگریس ، گوپال ( بی جے پی ) کے رویندر ریڈی ( تلگودیشم ) ، جاجا پور1 کیلئے راما کرشنا گوڑ ( آزاد ) نیلی جگدیش ( کانگریس ) ، جاجا پور 2 کیلئے شیلا ( آزاد ) رینوکا ( کانگریس ) ، بوئن پلی کییلئے ساکلی لاونیا ( بی جے پی ) ، لکشمی ( تلگودیشم ) ، پی لکشمی ( نیو ڈیموکرسی ) ، کوٹہ کنڈہ ، اوے پوری راملو ( تلگودیشم ) راجو ( کانگریس ) راجو ( سی پی آئی ایم ) کولم پلی کیلئے ہنمیا گوڑ ( وائی ایس آر ) محمد غوث ( ٹی آر ایس ) ، چنٹی ( تلگودیشم ) ، بسواراج ( بی جے پی ) انتخابی میدان میں ہیں ۔