نظام آباد:4؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ صدر محمد اسحاق حسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں شریمتی کے کویتا ایم پی سے اظہار تشکر کیا۔ AIITAنظام آباد یونٹ کا وفد شریمتی کے کویتا ایم پی سے ان کے گھر پر ملاقات کرکے اکیڈیمک انسٹرکٹر کے تقررات کرنے کے ضمن میں ایک تحریری یادداشت پیش کی تھی۔ اسی وقت شریمتی کے کویتا نے وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی سے فون پر ربط پید اکیا۔ شریمتی کے کویتا کی کوششوں کی وجہ سے 112اکیڈیمک انسٹرکٹر کی جائیدادیں نظام آباد کو منظور ہوئی ہیں لیکن یہ جائیدادیں نظام آباد کیلئے ناکافی ہیں۔ اسحاق صدر نظام آباد یونٹ نے مزید کم سے کم 481اکیڈیمک انسٹرکٹر کی جائیدادیں منظور کرنے کا حکومت سے انہوںنے مطالبہ کیا۔