ایم پی سی طالبہ اے سواتی کو ریاستی سطح پر تیسرا مقام

سنگاریڈی 29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل سینٹ انتھونی جونئیر کالج سنگاریڈی مسٹر کروپاندھی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹ انتھونی جونئیر کالج سنگاریڈی کے انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج انتہائی شاندار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے سواتی ایم پی سی کو 465 نشانات حاصل ہوئے جوکہ ریاستی سطح پر تیسرا رینک ہے اور ضلع سطح پر پہلا رینک اور شہر سنگاریڈی میں پہلا رینک سینٹ انتھونی جونئیر کالج کے طلباء نے حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اودے شری 462 ، سراونتی 461 جی پرنسیس 459 ، ایم رامیا 459 ، آر مینا 459 ، سی ایچ نوینا 457 ، اسرا فاطمہ 455 ، نویا شری 454 ، ملیشم 453 مونیکا 452 سائی کمار 451 سراونی 450 جبکہ بی پی سی گروپ سال اول میں ٹاون میں افرا شائستہ 42 چشمی 419 پرینکا 417 ، سری جنانیوار 417 ، سریشا 416 ، ادیبہ ماہین 410 رحیم النساء 404، وجئے کمار 403 ،جمیمہ 402 نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنی قابلیت ثابت کیا اور سینٹ انتھونی جونئیر کالج سنگاریڈی کا نام روشن کیا ۔ پرنسپل کروپاندھی نے بتایا کہ اس سال سے سینٹ انتھونی جونئیر کالج انتظآمیہ لڑکیوں کیلئے علحدہ کیمپس کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا اولیائے طلبات سے خواہش کی کہ اپنی لڑکیوں کو کالج میں داخلہ دلوائیں ۔ مولانا قمر عالم قاسمی استاد عربی نے کہا کہ عربی مضمون سال حال طلباء و طالبات نے صد فیصد نتائج حاصل کئے ۔ انتھونی ریڈی ڈائرکٹر کالج نے بھی اپنے کالج کے طلباء و طالبات کے اس شاندار مظاہرے پر اپنی خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔