حیدرآباد۔16جنوری( راست) مفخم جاہ کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی باسکٹ بال ٹیم نے انٹر انجنیئرنگ کالجس ٹورنمنٹ میں سری ندی کالج آف انجنیئرنگ کو فائنل میں شکست دے کر سال 2014ء کی فاتح بنی ۔ یہ ٹورنمنٹ کرشنا مورتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ سائنس کے گراؤنڈ میں منعقد ہوا ۔علیم الدین عمر سارے گیم پر چھائے رہے اور 46:24 نشانات سے کامیاب حاصل کی ۔ فائنل کے فٹ بال کے ایک دوسرے ٹورنمنٹ میں مفخم جاہ کالج کی ٹیم نے فائنل میں ہولی میری کالج کی ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کی ۔ محمود معز اور عبدالصمد نے شاندار مظاہرہ کیا ۔ جناب ظفر جاوید معتمد اعزازی سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی اور سوسائٹی کے اسپورٹس ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ان شاندار مظاہرہ پر ٹیموں کے تمام ارکان کو مبارکباد دی ۔
تیسرا سید یوسف کمال میموریل فٹبال ٹورنمنٹ کا 25جنوری کو آغاز
حیدرآباد۔16جنوری(راست) حیدرآباد اسپورٹنگ کلب وجئے نگر کالونی نے تیسرا سید یوسف کمال میموریل فٹبال ٹورنمنٹ 25اور 26جنوری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ٹیم 9کھلاڑیوں اور 3ایکسٹرا کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ داخلے کی آخری تاریخ 23جنوری شام 7بجے تک ہوگی ۔ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم کو Rs. 10,000/- نقد اور ایک ٹرافی ‘12عدد مومنٹوس کو اسی طرح رنراپ ٹیم کو Rs.7000/- ایک ٹرافی کے ساتھ 12مومنٹوس دیئے جائیں گے ۔ ٹورنمنٹ کی انٹری فیس 800/-روپئے ہے ۔ تفصیلات اسپورٹنگ آفس یا 8801888714 ‘ 9885568695 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔