ایم جے اکبر نے راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے حلف لیا

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر جو کہ راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات میں جھارکھنڈ سے منتخب ہوئے ہیں آج راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے حلف لیا ۔ یہ انتخابات کے ڈی سنگھ کے استعفیٰ کے بعد ضروری ہوگئے جو کہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ سے نکل کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مسٹر ایم جے اکبر کی میعاد آئندہ سال ختم ہوجائے گی ۔ انہوں نے جے ایم ایم امیدوار حاجی حسین انصاری کو 19 ووٹوں سے شکست دیدی تھی ۔ سابق جرنلسٹ اور ایڈیٹر ایم جے اکبر مختلف اخبارات و رسائل بشمول انڈیا ٹو ڈے ، دی ایشین ایج اور سنڈے گارجین سے وابستہ اور کئی کتابوں کے مصنف بھی رہے ۔ وہ ، گذشتہ سال لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔ راجیہ سبھا کے مانسون اجلاس کے پہلے دن آج سابق ارکان گویند راؤ اڈک ، غلام محمد میر اور سریندر کمار سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔