ایم جے اکبر راجیہ سبھا کیلئے جھارکھنڈ سے بی جے پی امیدوار

نئی دہلی ۔/21 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی ترجمان ایم جے اکبر جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کیلئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار ہوں گے ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے فیصلہ کیا کہ ایم جے اکبر کو ہی جھارکھنڈ کیلئے پارٹی کے امیدوار بنایا جائے گا ۔ یہاں پر ضمنی انتخاب ہورہے ہیں ۔ یہ انتخابات /2 جولائی کو منعقد ہوں گے ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ /22 جون ہے ۔ سابق صحافی اور ایڈیٹر ایم جے اکبر نے انڈیا ٹوڈے کے بشمول مختلف اداروں میں کام کیا ہے ۔