ایم جے اکبر خاتون صحافی کے خلاف مقدمہ واپس لیں ۔ ایک انگریزی اخبارکے مدیر کا مطالبہ 

نئی دہلی : ایڈیٹر گلڈ آف انڈیا نے ایم جے اکبر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت کرنے والی خواتین صحافیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمہ پر تشویش کا ظاہر کی ہے او رساتھ ہی کہا ہے کہ ایم جے اکبر کو یہ مقدمہ واپس لینا چاہئے ۔ گلڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایم جے اکبر ان شکایت کنندگان میں سے ایک کے خلاف اچھے رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہتک عزت کامقدمہ واپس لیں گے ۔ یہ اتفاق کی با ت ہے کہ اکبر ایڈیٹر گلڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔گلڈ نے کہا کہ اگر ایم جے اکبر شکایت کنندگان کے خلاف مقدمہ کرتے ہیں تو گلڈ خواتین صحافیوں کی ہی حمایت کرے گا ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان خواتین صحافیوں کو کسی قانونی مدد کی ضرورت ہے تو انہیں مدد فراہم کی جائے گی او راسی کے ساتھ گلڈ نے ماہر وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ ان خواتین کا کیس بغیر معاوضہ کے لڑیں ۔ قابل ذکر ہے کہ ایم جے اکبر نے خاتون صحافی پریا رمانی کیخلاف عزت ہتک کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ پریہ رمانی نے ہی سب سے پہلے ایم جے اکبر کے خلاف می ٹو کے تحت تحریک کی شروعات کی تھی ۔ جب پریا رمانی نے ایم جے اکبر کا نام لیا تو جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں متعدد ؁خواتین صحافی سامنے آئیں جنہوں نے انگریزی اخبار ’ دی ٹیلی گراف او ردی ایشین ایج ‘‘ میں ایم جے اکبر کے ہاتھوں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کی اپنی کہانیوں کو بیان کیا ۔

تاحال ۲۰؍ خواتین نے اپنی آپ بیتی سنائی اور ہر گذرتے دن کے ساتھ ان خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے ایم جے اکبر کو استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا ۔