نئی دہلی ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر جرنلسٹ ایم جے اکبر کو جنہوں نے تین دن قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ، آج پارٹی کا قومی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 1989 اور 1991 کے درمیان بہار میں کشن گنج سے کانگریس رکن پارلیمنٹ تھے۔ اس کے علاوہ 1989 لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ انہیں پارٹی کا قومی ترجمان مقرر کیا جارہا ہے۔