ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس انٹرنس ٹسٹ برقرار : عدالت

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس برائے تعلیمی سال 2016-17ء میں داخلوں کیلئے سنگل کامن انٹرنس ٹسٹ وقت مقررہ یعنی یکم ؍ مئی اور 24 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ نیشنل الجبلیٹی انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس میں داخلے دیئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ نے صبح میں یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ اپنے کل کے فیصلہ کی روشنی میں ترمیم کیلئے فوری سماعت کیلئے تیار ہوگا۔ بعدازاں اس نے آج سماعت کیلئے یہ معاملہ بنچ سے رجوع نہیں کیا۔ عدالت کا کہنا ہیکہ اس سلسلہ میں فریقین کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں کے بعد اپنے فیصلہ پر نظرثانی کے مسئلہ کو مؤخر کرے گا۔ جسٹس اے آر دیو نے جن کے سامنے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے یہ کہا تھا کہ ہمارے پاس دوسرا بنچ نہیں ہے جو اس معاملہ کی شنوائی کرسکے۔ آپ کو درخواستیں داخل کرنا ہے۔
جب جسٹس دیو نے کہا کہ اس معاملہ پر آج سماعت نہیں ہوگی کیونکہ وہ دوسری بنچ میں موجود ہیں۔ قبل ازیں دن میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اس کے کل کئے گئے فیصلہ پر ترمیم کرنے کی خواہش کی تھی تاکہ ریاستی حکومتوں اور خانگی کالجوں کو اپنے طور پر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس کے داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ منعقد کرنے دیا جائے۔ بنچ نے اس معاملہ پر سماعت کا اشارہ بھی دیا تھا لیکن پھر دن میں اسی بنچ نے کل کے حکم نامہ کو ہی جاری کردیا۔

سابق فوجیوں کا ایجی ٹیشن معطل
نئی دہلی ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) احتجاجی سابق فوجیوں نے او آر او پی پر مکمل عمل درآمد کیلئے اپنے 320 روزہ ایجی ٹیشن کو آج رات معطل کیا کیونکہ سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی نے انھیں یقین دلایا کہ وہ فاضل عدالت میں اُن کی قانونی لڑائی لڑیں گے۔