حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز)ٹپہ چبوترہ پولیس نے ایک ایم بی اے تعلیم کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر طفنچہ رکھ کر جبراً وصولی کررہا تھا ۔ پولیس کے بموجب 25 سالہ کے وشواناتھ متوطن ضلع نیلور ایم بی اے کا طالبعلم ہے اور پرتعیش زندگی کا عادی ہے ۔ آسانی سے روپئے کمانے کیلئے اس نے دو بہار کے باشندوں کی مدد سے سنگل بیارل طفنچہ اور چھ کارتوں حاصل کئے اور انہیں شہر منتقل کر کے بعض افراد کو دھمکاکر روپئے وصول کررہا تھا ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کی ٹیم نے وشواناتھ کو گڈی ملکا پور کے قریب جاری تلاشی مہم میں گرفتار کرلیا ۔