ایم اے سبحان وائس چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی نامزد

سنگاریڈی ۔ 28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے کونڈل ریڈی اور صلع میدک کے سینئر اقلیتی ٹی آر ایس قائد و سابق رکن بلدیہ ایم اے سبحان کو بحیثیت وائس چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی نامزد کیا گیا اس خصوص میں ریاست پرنسپل سکریٹری محکمہ مارکیٹنگ احکامات جاری کئے اس کے علاوہ سنگاریڈی زرعی مارکٹ کمیٹی ڈائرکٹر کی حیثیت سے ویرنا ، کے چندریا ، کے امریندر ریڈی ، کے شیوا لکشمی ، سنجیویا ، ہری سنگھ ، سرینواس ریڈی اور بچیا کی نامزدگی عمل میں آئی واضح رہے کہ ایم اے سبحان کا ضلع میدک کے سینئر سیاسی تجربہ کار قائدین میں شمار کیا جاتا ہے ۔ ایم اے سبحان نے قبل ازیں معاون رکن بلدیہ بعدازاں رکن بلدیہ سنگاریڈی منتخب ہوئے تھے ۔ سال 2014 کے انتخابات میں رکن اسمبلی چینتا پربھاکر کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا اور رکن اسمبلی چینتا پربھار کے قریبی حلقوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ ایم اے سبحان نے اپنی نامزدگی پر وزیراعلی کے چندرا شیکھر راؤ ، ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ اور مقامی رکن اسمبلی چینتا پربھاکر اور ضلع صدر ٹی آر ایس مرلی یادو سے اظہار تشکر کیا ۔ ایم اے سبحان کی بحیثیت وائس چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی نامزد کئے جانے پر مسلمانوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ ایم اے سبحان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی بالخصوص سنگاریڈی ٹاؤن کو منظورہ اقلیتی انگلش میڈیم گرلز اقامتی اسکول کی ایک مستقل عالیشان بلڈنگ کی تعمیر کو یقینی بنانے کی سعی کی جائیں گی ۔