سنگاریڈی۔/14جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ایم اے حکیم ایڈوکیٹ سنگاریڈی قائد ٹی آر ایس نے جدہ سے فون پر بتایا کہ بروز پیر وہ حیدرآباد واپس ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8مئی کو نیویارک روانہ ہوئے تھے اور 22دن امریکہ میں رہنے کے بعد جدہ روانہ ہوتے ہوئے انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی اور جدہ میں افتخار علی صدر تلنگانہ گلف ایمپلائز یونین کی جانب سے تہنیتی تقریب منعقد کی جس میں تلنگانہ کے افراد جو گلف میں کام کررہے ہیں ان کے مسائل تلنگانہ چیف منسٹر کے سی آر سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ16جون شام 8بجے جدہ سے حیدرآباد پہنچیں گے۔