نظام آباد:28؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایم اے بیگ صدر ایلائنس ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی،قانون حق معلومات شعور بیداری و تحفظ ریاستی کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری کو انڈیا انٹرنیشنل فریڈ شپ سوسائٹی کی جانب سے 15؍ اپریل نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سنٹر ملٹی پرپز ہال میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں سال برائے 2013-14 ء میں اوقافی جائیدادوں کی صیانت اور قانون حق معلومات پر ملکی سطح پر بہترین کارکردگی کے عوض بھارت جیوتی ایوارڈ سابق گورنر آسام و ٹاملناڈو بھیشم نارائن سنگھ کے ہاتھوں نوازا گیا۔ ایم اے بیگ گذشتہ ایک دہے سے نظام آباد شہر اور ضلعی سطح پر اوقافی اراضیات کی صیانت کیلئے سرگرم رول ادا کررہے ہیں۔ اوقافی اراضیات کے تحفظ کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ قومی سطح پر ایم اے بیگ کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے بھارت جیوتی ایوارڈ سے نوازے جانے پر سماجی اور ملی سطح پر ایم اے بیگ کی ستائش و سراہنا کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے قانون حق معلومات سے استفادہ میں بھی گرانقدر رول ادا کیا ہے۔