ایم این ایم بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم کے بجائے ٹی این کی اے ٹیم: کمل ہاسن

ترینول ویلی (ٹاملناڈو) اتوار کی رات میں ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے ’’مکل نیدھی مائی ایم (MNM) صدر کمل ہاسن نے کہاکہ اُن کی پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ جاری ہے اور اُن کی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم ہرگز نہیں ہے بلکہ ٹاملناڈو کی ’اے‘ ٹیم ہے۔ انھوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم کا نام دے کر گمراہ کیا جارہا ہے۔ کچھ روز قبل ڈی ایم کے کا ایک عضو ’’مراسولی‘‘ نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی کے دباؤ کے باعث رشوت خوری کا اس پر الزام لگایا گیا۔ اپوزیشن عظیم اتحاد ’’مہا گٹھ بندھن‘‘ کو نشانہ بناتے ہوئے ہاسن نے کہاکہ لوک سبھا انتخابی نتائج کے ساتھ ہی اگر مخالف پارٹی جیت جاتی ہے تو مہا گٹھ بندھن ارکان قائم کیمپ میں داخل ہوجائیں گے۔