حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی (راست) حیدرآباد گولف اسوسی ایشن کی جانب سے سمر گولف ایونٹ کا انعقاد کامیابی سے منعقد ہوا ۔ بی ایس این ایل کی سرپرستی میں منعقدہ اس حیدرآبادی گولف ٹورنمنٹ میں 150 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آج مختلف زمروں میں منعقدہ مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں کو انعامات کی تقسیم کیلئے اے پی ٹیلیکام کے چیف جنرل مینجر پی وی مرلی دھر مہمان خصوصی تھے جبکہ 0-13 زمرہ میں مس تیشا سنگھ نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ 14 تا 19 زمرہ میں مسٹر سوی ابراہم کو پہلا مقام حاصل ہوا ۔ علاوہ ازیں 20 اور اس سے زائد کے زمرہ میں مسٹر اتل سنگھ ، کراس زمرہ میں ہاردیک چاوڈا ، سینئر زمرہ میں مسٹر سورنجیت سین اور جونیئر زمرہ میں شوان ریڈی کو پہلا انعام حاصل ہوا ہے ۔