حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں دو سالہ کمسن بچہ کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے سب انسپکٹر سنگمیشور راؤ نے بتایا کہ فلک نما تا لنگم پلی کے درمیان چلائی جانے والی ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی سیٹ کے نیچے دو سالہ کمسن بچہ کی نعش جو بلانکٹ میں لپٹی ہوئی تھی مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ ٹرین پاسنجرس نے نعش دستیاب ہونے پر ریلوے پولیس فورس کو آگاہ کیا اور پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور شناخت کیلئے دواخانہ میں محفوظ کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعش پر کوئی بھی زخم کے نشان موجود نہیں ہیں اور کمسن کی موت کے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔