ایم ایل سی کی کار کے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک

نندیال۔/25فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال ڈیویژن کے چاگل مری منڈل کے موضع پیدا بودنم کے پاس ٹیچرس ایم ایل سی بچل پلیہ کی انووا گاڑی کے ٹکرانے سے 39سالہ دودیکلا پیدیا برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ایم ایل سی نندیال سے پروداٹور جارہے تھے راستہ میں یہ حادثہ پیش آنے پر ایم ایل سی نے افسوس ظاہر کیا۔ چاگل مری کے ایس آئی نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر سنگل ونڈو چیرمین رگھونندا ریڈی اور پی آر ٹی یو کے لیڈروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ دودیکلا پیدیا سڑک عبور کررہا تھا یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور اپنی گاڑی پر قابو پانے میں ناکام ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ایس آئی نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔

کونسل کیلئے 9پرچہ نامزدگیوں کا
ادخال
نلگنڈہ۔/25فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قانون ساز کونسل گریجویٹ زمرے کے حلقہ نلگنڈہ، کھمم، ورنگل کیلئے آج جملہ 9پرچہ نامزدگیاں داخل ہوئی ہیں۔ یہ بات چیف الکٹورل آفیسر ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر ستیہ نارائنا ریڈی نے بتائی۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر پی راجیشور ریڈی نے دو سیٹ، پاپیا آزاد امیدوار نے 2سیٹ پرچہ نامزدگی داخل کی ہیں جبکہ چیکلم راجیشور راؤ آزاد، پی سکھیندر ریڈی آزاد، این ستیہ نارائنا آزاد، این راما کرشنا آزاد کے علاوہ انڈین نیشنل کانگریس سے سی راجیشور راؤ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔