کریم نگر 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی سنتوش کمار ایم ایل سی کانگریس نے دہلی میں کل ہند کانگریس کمیٹی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے حالات سے واقف کروایا اور اُن کا شکریہ ادا کیاکہ انھیں ایم ایل سی کے لئے نامزد کیا۔ اُنھوں نے اس موقع پر خواہش کی کہ تلنگانہ ریاست کے لئے کانگریس کمیٹی کے صدر کی تبدیلی ہی سوچ بچار کرتے ہوئے فعال تجربہ کار ہر طرح سے سیاسی تجربہ رکھنے والے لیڈر کو نامزد کئے جانے کی خواہش کی۔ اُنھوں نے سونیا گاندھی سے یہ بھی کہاکہ تلنگانہ ریاست کے اعلان سے تلنگانہ عوام کے دلوں میں سونیا گاندھی نے اپنا ایک مقام بنالیا۔ عوام نے کانگریس کے خلاف ووٹ دیا ہے لیکن سونیا گاندھی کے خلاف کوئی بھی نہیں۔