ایم ایل سی ووٹرس کا 6 نومبر تک اندراج

کریم نگر ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : مارچ میں منعقدہ میدک ، نظام آباد ، عادل آباد ، کریم نگر ، گریجویٹ ٹیچرس ایم ایل سی چناؤ کے لیے رائے دہی فہرست میں نام کے اندراج کے لیے 6 نومبر آخری تاریخ ہوگی ۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے واقف کروایا۔ یکم نومبر 2015 تک گریجویٹس کی تکمیل کرلینے والے اور ہندوستانی شہریت اسمبلی حلقہ کے متوطن ہونا چاہئے ۔ فارم 18 کے ذریعہ درخواست دے لینا ہوگا ۔ زیراکس کی بھی اجازت ہوگی ۔ کلر پاسپورٹ سائز تصویر ڈگری سرٹیفیکٹ زیراکس گزیٹیڈ عہدیدار کی دستخط ہونا چاہئے اور مقامی تحصیلدار آر ڈی او دفتر میں داخل کرنا ہوگی ۔ ٹیچرس ایم ایل سی کے لیے 2012 تا 2018 کے درمیان تین سال ٹیچنگ کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ سرکاری اسکول یا مصدقہ سرکاری اسکول کا ٹیچرس کا سرٹیفیکٹ ہونا چاہئے ۔ انہیں ہی ووٹ دینے کا حق ہوگا کہ گذشتہ رائے دہی فہرست میں نام رکھنے والے بھی نیا اندراج کروالیں مشورہ دیا گذشتہ رائے دہی فہرست میں 19771 ٹیچر اور 154953 گریجویٹ ہیں ۔ رائے دہی میں ووٹرس تھے ۔۔