ایم ایل سی فاروق حسین کی دختر کی شادی

حیدرآباد 27ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کانگریس ایم ایل سی مسٹر محمد فاروق حسین کی دختر چاند فاطمہ بانو کی شادی محمد عرفات ولد اعظم پروپرائٹر شیخ چاند اینڈ کمپنی شاہ میر پیٹ کے ساتھ جویل گارڈن سکھ ولیج میں انجام پائی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مسٹر فاروق حسین اور نوشہ محمد عرفات کو مبارکباد پیش کی ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، ریاستی وزرا مسٹر این نرسمہاریڈی ، مسٹر پدما راؤ ، مسٹر سرینواس یادو سابق مرکزی مملکتی وزیر مسٹر ایس ستیہ نارائنا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس مسٹر پنالہ لکشمیا قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی قائد اپوزیشن کونسل ڈی سرینواس ڈپٹی فلور لیڈر کونسل مسٹر محمد علی شبیر ‘ ایم پیز مسٹر وی ہنمنت راؤ ڈاکٹر کے کیشو راؤ ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ جی سیکھندر ریڈی سابق ایم پیز انجن کمار یادو ، راجگوپال ریڈی ، ایڈیٹر منصف مسٹر خان لطیف خاں ، ایڈیٹر رہنمائے دکن مسٹر سید وقار الدین ، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی سابق رکن اسمبلی مسز جئے سدھا ، فلم اسٹار سمن ، نواب اقبال علی خاں ، ایم ایل سیز مسٹر محمد سلیم ، پدبھاکر ارکان اسمبلی مسٹر ویویک مسٹر ایس ستیہ نارائنا کے علاوہ مختلف جماعتوں کے قائدین کے علاوہ تمام شعبہ جات کی نمائندگی کرنے والی شخصیتوں نے شرکت کی ۔