کوسگی۔/7ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد فاروق حسین سدی پیٹ ایم ایل سی نے کوسگی، کوڑنگل بمراس پیٹ اور مدور منڈلوں کا دورہ کیا، ہرمنڈل میں مسلمانوں سے ملاقات کرکے اقلیتوں کوے حکومت کی جانب سے روزگار اور ترقی کیلئے جو اسکیمات دی جارہی ہیں ان سے استفادہ کرنے کو کہا۔ کوسگی کی محبوبیہ مسجد میں انہوں نے کہا کہ غریب لڑکیاںجنہیں ٹیلرنگ آتی ہو ان لڑکیوں کیلئے ہر منڈل کو 100 سلائی مشین دی جائیں گی، آپ لوگ فارم پُر کرکے دیں اور کوسگی منڈل میں ایک کمپیوٹر سنٹر قائم کیا جائے گا۔ شادی خانہ میں جو کام باقی ہے بیت الخلاء، سی سی سڑک تعمیر کوائیں گے۔ اس موقع پر محمد مولانا قادری صدر تنظیم مساجد کمیٹی کوسگی، محمد سلیم پاشاہ، محمد نصیر الدین، محمد یوسف، ٹی آر ایس قائدین شامل تھے۔