ایم ایل سی رائے دہندوںکی تفصیلات آن لائن درج کرنے کی ہدایت

کرنول3؍جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پرنسپال سکریٹری برائے انتخابات ریاست آندھراپردیش مسٹربھنورلال نے ضلعی عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ ایم ایل سی رائے دہندوںکی تفصیلات آن لائن درج کریں۔وہ ویڈیوکانفرنس سے مخاطب کررہے تھے۔انہوں نے ایم ایل سی مقامی اداروںکے رائے دہندوںکی تفصیلات،آدھارسیڈنگس وغیرہ پرگفتگوکی،اس موقعہ پرانہوں نے کہاکہ ایم ایل سی مقامی اداروںکی تفصیلات آن لائن درج کرتے ہوئے غلطیوںسے پرہیزکریں۔مسٹربھنورلال نے ہدایت دی کہ تفصیلات کے ساتھ ساتھ رائے دہندوںکی تصاویربھی آن لائن درج کریں۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلہ کے طورپر6؍جون تک تفصیلات مکمل کرلینی چاہیے۔اس موقعہ پرویڈیوکانفرنس میںجائنٹ کلکٹرکرنول مسٹرہری کرن،زیڈپی سی ای اومسٹرایشور، شعبہ ٔ انتخابات کے انچارج مسٹرالیزی بت شریک رہے۔