جمعرات , دسمبر 12 2024

ایم ایل سی بھوپت ریڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نظام آباد :18؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر بھوپت ریڈی کی ٹی آرایس پارٹی سے بغاوت کے خلاف ٹی آرایس کے کونسل کے چیف وہپ سدھاکر ریڈی نے قانون ساز کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ سے شکایت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کہ ٹی آرایس نے اسمبلی انتخابا ت سے قبل پارٹی سے بغاوت کرنے والے چار قانون ساز کونسل کے اراکین کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان چاروں میں ڈاکٹر بھوپت ریڈی بھی شامل ہے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے بھوپت ریڈی مقامی ادارہ جات کے کونسل کے رکن کی حیثیت سے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے منتخب کے بعد رکن اسمبلی نظام آباد ( رورل ) باجی ریڈی گوردھن اور بھوپت ریڈی کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے بھوپت ریڈی باجی ریڈی کے خلاف کھلے عام ناراضگی ظاہر کرنے کے علاوہ گروپ بندی کو فروغ دیتے ہوئے باجی ریڈی کے خلاف سرگرمیاں چلارہے تھے جس پر پارٹی کے اراکین اسمبلی رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے انہیں معطل کرنے کی پارٹی ہائی کمان سے سفارش کی تھی اور اس کے بعد سے بھوپت ریڈی پارٹی سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے انتخابات سے قبل بھوپت ریڈی کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے نظام آباد رورل اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا اور پارٹی کے خلاف بیان بازی بھی کی تھی اور اس وقت ہی ان کے خلاف کارروائی کرنے کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے ۔ بالآخر انتخابات کے بعد ٹی آرایس کے کونسل کے چیف وہپ کے ذریعہ کونسل کے چیرمین کو شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ کونسل کے چیرمین باغی اراکین کے خلاف کارروائی کئے جانے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT