مٹ پلی۔/13مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی سب کلکٹر گوتم پاترو نے صحافتی خطاب میں کہا کہ ایم ایل سی انتخابات کیلئے مٹ پلی ڈیویژن میں 18پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ مٹ پلی میں مراکز،5 کورٹلہ 5ملاپور 2، ابراہیم پٹنم 2 ، ملاپور 2، کتھلا پور 2 ، میڈپلی 2 قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 منڈلوں کے تحت 7015 ووٹرس حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔انتخابات 22 مارچ کی صبح 8 بجے تا شام 4 بجے تک رہیں گے۔ اس دوران کسی کی جانب سے بھی غیر قانونی حرکت پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مقامی احباب سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔