اوٹکور ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : اوٹکور منڈل میں ایم ایل سی کے انتخابات کے لیے رائے دہی کا مرکز گرام پنچایت کے احاطہ میں بنایا گیا تھا ۔ صبح سے ہی رائے دہندوں نے اپنے اپنے ووٹ کے استعمال کے لیے حاضر ہوتے ہوئے بڑے سکون کے ساتھ ووٹوں کو ڈالتے ہوئے نظر آرہے تھے ۔ اس طرح اوٹکور میں جملہ ووٹوں کا فیصد 72 رہا ۔ رائے دہندوں نے اپنے اپنے ووٹوں کے استعمال کے وقت بی جے پی اور ٹی ڈی پی کی مفاہمت کے سبب رائے دہندوں کو اپنے اپنے حق میں ووٹوں کے استعمال کے لیے اپیل کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ بھی ٹی آر ایس کے قائدین اور کانگریس کے قائدین کے بھی رائے دہندوں سے اپنے اپنے ووٹوں کو ڈالوانے کی پہل کرتے ہوئے نظر آئے ۔ ایم ایل سی ووٹوں کے مراکز پر پولیس تعینات تھی ۔ سرکل انسپکٹر آف پولیس سرینواس ریڈی نے حفاظتی طور پر دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے سخت اقدامات کئے تھے۔ پرامن طریقہ سے ووٹرس نے اپنے اپنے ووٹ ڈالتے ہوئے نظر آئے ۔۔