ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو زبردست جھٹکا

کانگریس امیدوار ٹی جیون ریڈی کی تقریباً 40 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شاندار کامیابی

جگتیال27؍مارچ (سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) جگتیال کے سابق رکن اسمبلی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے گریجویٹ حلقہ قانون ساز کونسل انتخابات میں 39430اکثریت سے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ۔مختلف گوشوں سے مبارکبادی اور جگتیال شہر میں جشن کا ماحول کانگریس قائیدین اور کارکنوں میں خوشی کی لہرہے، مختلف چوراہوں پر آتش بازی اور شیرینی تقسیم کی گئی ۔واضح رہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں سابقہ رکن اسمبلی کو 62ہزار ووٹوں سے شکست کے بعد حلقہ جگتیال میں کانگریس پارٹی قائد ین اور کار کنوں میںمایوسی کا ماحول تھا۔ لیکن جیون ر یڈی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے اپنا سیاسی کیریر اور کانگریس پارٹی کی بقا ء کیلئے گریجویٹ حلقہ ایم ایل سی متحدہ ضلع کریم نگر ،میدک ،نظام آباد ، عادل آباد، چار اضلاع سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے انتخابی مقابلہ میں حصہ لیا، 22مارچ کو ایم ایل سی انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں 115359لاکھ گریجو یٹس ووٹرس نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ گذشتہ روز 26؍مارچ کو کریم نگر میں رائے شماری عمل میں لائی گئی ، جس میں ووٹ کے غلط استعمال سے 9932ووٹس رد ہوگئے ، یہ ووٹ تعلیم یافتہ گرایجویٹ افراد نے استعمال کئے تھے۔ تعلیم یافتہ طبقہ کا یہ حال ہے ،تو عام لوگوں کا کیا پوچھنا، اس طرح جملہ 105427لاکھ ووٹس میں ٹی جیون ریڈی کانگریسی امیدوار کوجملہ 56698 ہزار ووٹس حاصل ہوئے ، جبکہ ٹی آر ایس کے تائیدی امیداور ایم چندر شیکھر گوڑ کو 17268ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی امیدوار کو 15077ووٹ حاصل ہوئے ,اس طرح جیون ریڈی نے ٹی آر ایس امیدوار ایم چندرشیکھر گوڑ کو 39340 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دیتے ہوئے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ۔ رات دیر گئے نتائج کا ضلع کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد نے اعلان کیا، اور ٹی جیون ریڈی کو ان کی کامیابی کا سرٹیفیکٹ حوالے کیا، ٹی جیون ریڈی کی کامیابی سے نہ صرف کانگریس پارٹی میں ایک نئی جان آئی ،بلکہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو ایک طاقت بخشی ہے، اور اسی طرح برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کے سامنے ایک مضبوط اپوزیشن کی شکل میں ٹی جیو ن ریڈی اپنے نئے سیاسی باب کا آغاز کرینگے، جیون ریڈی کی کامیابی پر سابق بلدیہ چیرمین گری ناگابھوشنم اور سراج الدین منصور وائس چیرمین بلدیہ، محمد مجیب الدین INTUC صدر اور محمد منیر الدین منا کونسلر ، مکثر علی نہال ، میرکاظم علی،محمد ذوالفقار علی ، محمد احمد غوری، محمد سمیع الدین اظہر، خواجہ کمال الدین کونسلر، محمد شکیل خان، رشید خان، محمد حسیب الدین، محمد ساجد پٹواری، اور دیگر نے مبارکباد پیش کی