ایم ایل اے ڈی سرینواس سیکولر قائد

نظام آباد:29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق صدر پردیش کانگریس مسٹر ڈی سرینواس ایم ایل سی کی 66 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نظام آباد میں مختلف اداروں کی جانب سے سالگرہ تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس خصوص میں دینی درسگاہ خواجہ غریب نوازؒ نزد مدینہ عیدگاہ دھر پوری ہلز میں آج بعد نماز ظہر دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سکریٹری ٹی پی سی سی ڈی سریندر، صدر سٹی کانگریس کشیو وینو، محمد فیاض الدین سابق صدر ضلع وقف کمیٹی، اشفاق احمد خان نائب صدر ضلع کانگریس، محمد امر، جمیل احمد، ابراہیم خان، مرزا ریاض بیگ، قدیر خان، سلیم رضوی، محمد مختاراحمدنے شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسہ کے طلباء میں طعام کا اہتمام محمد فیاض الدین کی جانب سے کیا گیا ۔ معلم مدرسہ حافظ عبدالمنان رضوی نے مسٹر ڈی سرینواس کی دراز عمری، صحت و عافیت کیلئے دعا کی۔ دعائیہ پروگرام کی کارروائی اشفاق احمد نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی نے چلائی۔ محمد فیاض الدین نے اس موقع پر کہا کہ کہا کہ مسٹر ڈی سرینواس کی شخصیت سیکولر قائد کی حیثیت سے ہے ۔ مدرسہ کی حصول اراضی کیلئے ڈی سرینواس کی خصوصی دلچسپی شامل رہی۔ اس سے متصل عیدگاہ مدینہ کیلئے اراضی مہیا کرانے سرکاری حکام کو ہدایت دی تھی اور اراضی کو جمعیت اہلسنت کے حوالے کروائی تھی اور اس کے تعمیری کاموں کیلئے بھی درکار فنڈز مہیا کرانے کوشاں رہے۔ انہوں نے ڈی سرینواس کی 66 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی اور اپنی تمام تر نیک خواہشات وابستہ کیں۔ضلع کانگریس کے زیر اہتمام صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے کانگریس بھون میں کیک کاٹ کر ان کا جنم دن منایا اور کانگریس کارکنوں کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا اور سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں کیک تقسیم کئے گئے۔ ٹائون اقلیتی ڈپارٹمنٹ صدر محمد عرفان علی نے 67 کیلو کا کیک کاٹ کر ڈی سرینواس کی سالگرہ تقریب منائی۔ ان پروگراموں میں صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان، سابق صدر پردیش کانگریس جی گنگادھر، ڈی سریندر، کانگریس کارپوریٹرس ایم اے قدوس، کاپرتی سجاتاکے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔