دوبئی یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی شہرت کے حامل مصور مرحوم ایم ایف حسین کی سوانح حیات جو ملیالم زبان میں ایک ہندوستانی صحافی نے تحریر کی ہے ، کو متحدہ عرب امارات میں عربی اور انگریزی میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ شارجہ کے محکمہ ثقافت و اطلاعات نے ترجمہ شدہ کتاب شائع کی ہے جو ای ایم اشرف نے ابتداء میں ملیالی زبان میں تحریر کی تھی ۔ مسٹر اشرف نیوزاینڈ پروگرام برائے ملیالم ٹیلی ویژن چینل کیرالی ٹی وی کے مشرق وسطیٰ ڈائرکٹر ہیں ۔ محکمہ نے کتاب کی 300 جلدیں مختلف عرب ممالک میں تقسیم کی ہیں۔ ایڈیٹر کے چیف ایڈیٹر عمر عبدالعزیز نے یہ بات بتائی ۔ دریں اثناء خلیج ٹائمز نے کہاکہ انھیں ایم ایف حسین کی سوانح حیات پر کتاب شائع کرکے بہت خوشی ہورہی ہے ۔