ایم ایس کریٹیو اسکولس کا 4 روزہ ’’اخلاق شو‘‘ تزک احتشام کے ساتھ جاری

حیدرآباد21 / فروری : ( راست ) ۔ ایم ایس کریٹیو اسکولس کا چار رو زہ سالانہ پروگرام اخلاق شو آج پورے تزک و احتشام کے ساتھ نامپلی کے للیتا کلاتھورم (Open Air Theatre) پبلک گارڈن میں شروع ہوگیا ہے۔ یہ سالانہ پروگرام 24فروری تک جاری رہیگا۔ا مسال اخلاق شو کا موضوع بچوں پر مبنی ہے۔ جس میں طلبہ اسٹالس اور اسٹیج شو کے ذریعہ اسلام کی روشنی میں بچوں کے تیئں ذمہ داری اور ان کے حقوق سے سامعین کو روشناس کرارہے ہیں۔ ابتدائی دو دن خواتین کے لئے مخصوص ہے جن میں صرف بچیوں نے اپنے پروگرام پیش کیا۔ بچوں کے عنوان کے تحت چلنے والے اس سالانہ پروگرام میں طلبہ نے 20 اسٹالس لگائے گئے ہیں اور ان اسٹالس کو اس طرح سجایا کہ اسٹالس کا مشاہدہ کرنے والے بآسانی بچوں کے تیئں اپنی ذمہ داری سے واقف ہو سکتے ہیں۔ اسٹالس کا معائینہ کرنے والے وزیٹرس کا مہذب انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے طلبہ بڑے ہی نفیس انداز میں بچوں کی ذمہ داری اور ان کے حقوق سے وزیٹرس کو واقف کراتے ہیں۔ 20 سے زائد موضوع پر طلبہ نے اپنے اپنے اسٹالس کو Decorate کیا ہے۔ اسٹیج شو کے دوران اردو ‘ تلگو‘ انگریزی اور عربی زبان میں پر مغزتقاریر‘ دل کو چھو لینے والے حمد اور نعت پیش کرکے طلبہ نے سامعین کی نہ صرف داد و تحسین حاصل کی بلکہ انہیں حیرت زدہ بھی کردیا۔اس اخلاق شو میں اسٹیج شو اور اسٹالس کے ذریعہ اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ایم ایس کے طلبہ نے سامعین کو یہ واضح پیغام دیا کہ وہ ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دینی علوم میں بھی اچھی خاصی واقفیت رکھتے ہیں۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا Motto بھی یہی ہے کہ طلبہ ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ دینی تعلیم میں دسترس حاصل کریں۔ ساتھ ہی طلبہ کی اعلیٰ تربیت ہو اور اخلاق کا کامل نمونہ بن کر سماج کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں یہ اخلاق شو 24 فروری تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کے ذریعہ والدین خصوصا ماؤں کو بچوں کی نفسیات سمجھنے اور ان کی نگہداشت اور تربیت میں کا فی مددگار بننے اور اپنے گھروں میں بچوں کی ٹھیک طرح پرورش کرسکے۔