ادونی ۔4جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے ادونی، نندی کٹکور ، آتماکور، سری ویل وغیرہ شہروں کو کثیر اقلیتی آبادی والے علاقے قرار دیتے ہوئے ایم ایس ڈی پی اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے فنڈس دئے جارہے ہیں۔ اس رقم سے آئی ٹی آئی کالج، اردو میڈیم جونیر کالج، اردو اسکولس، ہاسپٹلس ، سائیکلس، پکے گھر، صاف پانی، نوجوانوں کیلئے کاروباری تربیتی کیمپ کے علاوہ لونس وغیرہ مہیا کرنا ہے۔لہذا سماجی کارکن ز بیر احمد نے اس اسکیم کے تحت منظور شدہ رقم کو جلد از جلد عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔