ایم ایس مشن ہائی اسکول حسن نگر میں سوئمنگ پول کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 27 مارچ ۔ ( راست ) پڑھائی کے ساتھ کھیل کود میں نمایاں مقام رکھنے والے ادارہ ایم ایس مشن ہائی اسکول حسن نگر میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے ۔ ماسٹر مصاحب شوکت کے ہاتھوں سوئمنگ پول کا افتتاح عمل میں آیا ۔ جاس موقع پر اولیاء طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ پرائمری کلاس کے طلبہ نے تیراکی سے لطف اندوز ہوئے ۔ بچوں میں پڑھائی کی طرف راغب کرنے کیلئے تعلیمی تفریحی پروگرام ہمہ اقسام کے پروجکٹ کئے جاتے ہیں ۔ پہلی بار اسکول کے میدان میں سوئمنگ پول کا آغاز ہوا ہے ۔ تلنگانہ آندھراپردیش اسٹیٹ لیول کنگفو ٹورنمنٹ میں اسکول نے 14 گولڈ ، 10 سلور اور 12 براؤنز میڈل حاصل کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔