حیدرآباد 22 جنوری (پی ٹی آئی) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے عہدیداروں نے یہاں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائرکٹر کو مبینہ طور پر 15,000 روپئے رشوت لینے پر گرفتار کیا۔ سنٹرل ایجنسی نے آج ایک ریلیز میں کہاکہ سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ نے سرکاری تائید کرنے کے لئے شکایت کنندہ سے 15000 روپئے رشوت کا مطالبہ کرنے اور قبول کرنے پر ایس ایل این کمار کے خلاف قانونی انسداد رشوت ستانی کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ کمار کو 20 جنوری کو پکڑا گیا اور اس ملزم کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے مکان کی تلاشی لی گئی اور 3,76,050 روپئے نقد رقم کے علاوہ 23 لاکھ روپئے مالیتی پرامیزری نوٹس اور کچھ دستاویزات ضبط کئے گئے۔