ایم ایس اسکول کریم نگر میں ایس ایس سی کا صد فیصد نتیجہ

کریم نگر 13 مئی (پریس نوٹ) ایم ایس کریٹیو اسکول کریم نگر برانچ کے ایس ایس سی پہلے بیاچ کے نتائج صد فیصد رہے جبکہ مارچ 2016 ء میں ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ نے درجہ اول میں کامیابی حاصل کی۔ چند طلبہ نے 9 سی جی پی اے اور چند نے 8 سی جی پی اے اسکور کیا۔ محمد معظم حسین سینئر ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے میڈیا نمائندوں کو اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری ضلع برانچ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ محمد عبداللطیف خان منیجنگ ڈائرکٹر نے اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے تہم کہاکہ سفر ابھی بہت طویل ہے۔ اُنھوں نے ایم ایس طلبہ سے عالمی طور پر کارہائے نمایاں انجام دینے اُمید ظاہر کی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایم ایس کا ایسے چند تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو اسکولی نصاب کی تعلیم کے علاوہ اخلاقی اقدار کی تعلیم دی جاتی ہے۔ کریٹیو اسکول کریم نگر برانچ کی طالبہ منور زرین نے 9 سی جی پی اے 9/10 اسکور کیا۔ ریاست تلنگانہ میں مجموعی اعتبار سے ایم ایس اسکولی طلبہ کا مظاہرہ شاندار رہا۔ تقریباً 265 طلبہ نے مضامین میں 10/10 نمبرات حاصل کئے۔ انگریزی میں 64 طلبہ نے A1 اور 220 طلبہ نے A2 گریڈ حاصل کیا جبکہ ہندی میں 40 طلبہ نے A1 اور 149 نے A2 ، تلگو میں 33 طلبہ نے A1 ، 79 نے A2 ، اُردو میں 17 نے A1 اور 50 نے A2 ، ریاضی میں 110 نے A1 ، A2 اور سائنس میں 156 نے A1 اور A2 گریڈ حاصل کیا۔ سب سے شاندار کامیابی 4 طلبہ نے مجموعی طور پر 10/10 گریڈ حاصل کرکے درج کروائی جنھوں نے تمام مضامین میں 10/10 حاصل کیا۔ ایم ڈی ایم ایس نے 10/10 سی جی پی اے حاصل کرنے والے فی طالب علم کو 20 ہزار روپئے جی آر کے اسکالرشپ کا اعلان کیا۔