انتظامیہ کے خلاف ملازمین اور ورثاء کا احتجاجی دھرنا
سداسیو پیٹ ۔ 4 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی شاہراہ نمبر 65 سے متصل ایم آر ایف ٹائر فیاکٹری میں ڈیوٹی کے دوران محمد قدوس نامی نوجوان جس کی عمر 28 سال تھی حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا ۔ سداسیو پیٹ سرکل انسپکٹر رویندر ریڈی کے بموجب گذشتہ شب قدوس نامی نوجوان روز کی طرح ایم آر ایف فیکٹری میں اپنی خدمت انجام دے رہا تھا کہ اچانک میشن سے بہت ہی روزدار مارلگنے سے محمد قدوس وہی ڈھیر ہوگیا ۔ ساتھی ملازمین نے فوراً دواخانہ سنگاریڈی منتقل کیا ۔ دواخانہ پہنچنے پر ڈاکٹرس نے محمد قدوس کو فوت قرار دیا ۔ آج صبح جیسے ہی خبر مقامی عوام میں پہنچی لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔ اور تمام لوگوں نے لاش کو لیکر فیکٹری کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ اور مرحوم کو ایک کروڑ ایکس گریشیاء دینے کا مطالبہ کیا ۔ مگر فیکٹری انتظامیہ نے اس مطالبہ کو کافی دیر تک نہ ماننے پر عوام اور فیکٹری ورکرس نے اپنے دھرنے کو جاری رکھا ۔ حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر انتظامیہ مرحوم محمد قدوس کو 32 لاکھ ایکس گریشیاء دینے پر راضی ہو ا ۔ عوام نے اپنا دھرنا واپس لے لیا ۔ اور مرحوم کی تدفین کے لئے روانہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ مرحوم محمد قدوس گذشتہ 7 سال سے اس فیاکٹری میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ محمد قدوس کی گذشتہ 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جگاریڈی ‘ رکن بلدیہ کلیم پیٹل ‘ الیاس شریف ‘ ٹی آر ایس قائدین سید مقصود ‘ شفیع الدین ‘ مبین محی الدین ‘ کامل انصاری ‘ کانگریس قائدین محمد روف سیٹھ ‘ محمد خلیل ‘ محمد لیئق الرحمن ‘ شجیع ‘ اکبر حسین صدر عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ ہزاروں نوجوان موجود تھے ۔