نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے آج کہاکہ حکومت ملک گیر سطح پر ایمس دواخانوں کو ’’ماحولیات دوست دواخانوں‘‘ میں تبدیل کرنے کا آغاز کرے گی۔ طبی فضلے کی ری سائکلنگ کی جائے گی اور ماحولیات دوست طریقے اِس کو ضائع کرنے کے لئے اختیار کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے پرزور انداز میں کہاکہ صفائی، حفظان صحت اور دواخانوں کے اندر طبی فضلے کی ری سائکلنگ اور اُن کو ضائع کرنے کی کارروائی ہونی چاہئے۔ وہ ’’صحت پر ماحولیات کا اثر ‘‘ کے زیرعنوان سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے، جو عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں منعقد کیا گیا تھا۔